حیدرآباد۔یکم اکتوبر (اعتماد نیوز) مشہور سوشیل میڈیا فیس بوک کے سی ای او
مارک زوکر برگ 9اکتوبر کو ملک کا دورہ کرینگے۔ وہ اپنے دو روزہ دورہ کے
موقع پر دہلی میں منعقد شدنی انٹر نیٹ او آر جی اجلاس سے خطاب کرینگے۔
ہندوستان سب سے زیادہ فیس بک کے استعمال کرنے والے صارفین رکھنے والا
دوسرا ملک ہے۔ فیس بوک کے سی ای او اپنے اس دورہ کے موقع پر وزیر اعظم
نریندر مودی کے ساتھ ساتھ کئی مرکزی وزرا سے بھی ملاقات کرینگے۔ مشہور
امریکی کمپنی امیزان کے سی ای او جیف بیزو‘ مائکرو سافٹ کمپنی کے سی ای
او ستیہ نادیلا ‘ کے دورہ کے بعد فیس بوک کے سی ای او کا دورہ اہمیت کا
حامل بتایا جاتا ہے۔